سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی نے عاصم محمود ولد محمود احمد کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’نالوں اور ڈسپوزل اسٹیشن سے نکلنے والے گندے پانی کی خصوصیات اور پنجاب کے تین جنوبی دریاؤں پر ان کے اثرات‘‘ کے موضوع پر اورعارفہ اقبال دختر ملک محمد اقبال کواردوکے مضمون میں ان کے’’انگریزی زبان میں اردو ادب کی تنقید(مطبوعہ کتب کی روشنی میں)" کے موضوع پر پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔