سکولوں میں مضرصحت پانی کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع ،سعدیہ سہیل

سکولوں میں مضرصحت پانی کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع ،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری سکول میں مضر صحت پانی کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں قائم 1265سرکاری سکولوں میں سے اکثریتی سکولوں میں بچے مضر صحت بدبو دار، گندہ اور جراثیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ٹھنڈے اور صاف پانی کے لئے جمع ہونے والے لاکھوں روپے ماہانہ کے فنڈ مبینہ طور پر ہڑپ کر جاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

اور اس میں فروغ تعلیم فنڈز اور این ایس پی فنڈز کی پانی کے کولرز کی خریداری اور ٹینکیوں کی مرمت کے نام پر بوگس رسیدیں تیار کر کے افسران کو مطمئن اور سب اچھاکی رپورٹ دی جاتی ہے، گرم اور مضر صحت پانی پینے سے بچوں کی ایک بڑی تعداد پیٹ، یرقان ،بخار، ٹائی فیڈ اور گلے کے امراض کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4