فلاح انسانیت کی جانب سے کے پی کے متاثر ین میں سامان تقسیم

فلاح انسانیت کی جانب سے کے پی کے متاثر ین میں سامان تقسیم

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 26لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کردیا گیا۔امدادی سامان میں 500 خاندانوں کیلئے ماہانہ راشن پیک، 1500 بچوں کیلئے سکول یونیفارم، کپڑے، علاج معالجہ کے لیے ادویات اور نقد رقوم شامل تھیں۔ امدادی سامان فلاح انسانیت فاونڈیشن فیصل آبادکے انچارج ڈاکٹر ظفر اقبال کی قیادت میں خیبر پختونخوا جانے والے 10رکنی وفد نے تقسیم کیا۔ زلزلہ متاثرہ علاقو ں میں پہنچنے والی دس رکنی ٹیم میں دو سپیشلسٹ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکار شامل تھے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ کر کے 500سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیااور مفت ادویات تقسیم کی گیں۔ امدادی سامان دیر، شانگلہ،تیمر گرہ، کمبڑ ،میدان، ثمر باغ کے زلزلے سے متاثرہ دور درازپہاڑی علاقوں میں ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ذریعے پہنچ کر تقسیم کیاگیا۔ وفدمیں فلاح انسانیت فاونڈیشن فیصل آبادکے انچارج ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکڑ جاوید اقبال، شیخ نبیل و دیگر موجودتھے۔ وفدکی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 500خاندانوں کیلئے ماہانہ راشن پیک، 1500 بچوں کے لیے سکول یونیفارم،2لاکھ مالیت کی ادویات،3لاکھ روپے نقد تقسیم کیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4