معاشرے اور خود نقل مکانی کرنے والوں پر آرٹ فےئر کا انعقاد

معاشرے اور خود نقل مکانی کرنے والوں پر آرٹ فےئر کا انعقاد

  

لاہور(پ ر) مرکز یقین شاد باغ کے زیر اہتمام گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس میں غیر قانونی نقل مکانی کے معاشرے اور خود نقل مکانی کرنے والوں پر مرتب ہونے والے اثرات کو آرٹ، تھیٹر اور کری ایٹیویٹی کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے دوسرے آرٹ فےئر2016 کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے لیے شارپ ۔پاکستان، مددگار ہیلپ لائن، انصار برنی ٹرسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس نے تعاون کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چےئر مین سوسائٹی آف ہیومن رائٹس اینڈ پریذنرز، ایڈ شارپ۔پاکستان سید لیاقت بنوری نے سول سوسائٹی کی طرف سے اس مشترکہ کوشش کے ذریعے غیر قانونی نقل مکانی کے فرد، خاندان اور معاشرے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو سامنے لانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مددگار ہیلپ لائن کے چےئر مین نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی کے عمل کو روکنے کے لیے اس قبیح فعل سے معاشرے کو آگاہ کرناانتہائی ضروری ہے تاکہ لوگ غیر قانونی نقل مکانی کی تباہ کاریوں سے آگاہ ہو سکیں۔ آرٹ فےئر2016 کے دوران غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے تیار کی جانے والی فلم"جرنی" کے علاوہ پوسٹرز اور ویڈیو بوتھ کے ذریعے بھی لوگوں میں شعور اجاگر کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -