سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے اساتذہ سمیت غریب طلبہ بھی اذیت کا شکار ہیں،ناصر رمضان

سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے اساتذہ سمیت غریب طلبہ بھی اذیت کا شکار ہیں،ناصر ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے ترجمان ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے اساتذہ سمیت غریب طلبہ بھی ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے غریب تعلیم سے محروم اور حکومت کا پڑھوپنجاب بڑھو پنجا ب منصوبہ متاثر ہوگا۔انہوں نے ہم احتجاج کرنیوالے اساتذہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے باعث نہ صرف اساتذہ بلکہ غریب طلبہ بھی ذہنی اذیت کا شکار ہیں، یہ چلتے سکول بند کر رہے ہیں۔

جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران بند سرکاری سکول چالو کیے، نئے سکول کھولے اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا، طلبہ اور اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور مراعات دیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دور میں پنجاب میں معیار تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ غریبوں کے سکولوں کی بندربانٹ اور ٹھیکے پر دینے کے سسٹم کیخلاف اساتذہ کا احتجاج بالکل جائز ہے، حکمرانوں کو اپنی ناقص پالیسیوں پر رجوع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہزاروں سکول بند کر چکے ہیں انہیں بچوں کے سکول چھیننے کے بجائے وہاں زیادہ سے زیادہ بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ نئے سکول کھولنے چاہئیں۔ اور سکولوں کی خراب حالت زار کو درست کرنا چاہیے تاکہ معیار تعلیم بڑھ سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4