ادویات کی جعلی فیکٹری سے گرفتاردو ملزمان ریمانڈ پر سی آئی کے حوالے

ادویات کی جعلی فیکٹری سے گرفتاردو ملزمان ریمانڈ پر سی آئی کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے ادویات کی جعلی فیکٹری سے پکڑے جانے والے دو ملزمان عاطف صدیقی اور محمد اشفاق کودو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ دیگردو ملزموں سلیم اور عاطف ندیم کو جیل بھجوانے کا حکم جاری کردا ہے ۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں سی آئی اے کاہنہ پولیس نے چار ملزمان سلیم اختر،عاطف ندیم،عاطدف صدیقی اور اشفاق کو پیش کیا دونوں کو جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری سے گرفتار کیا گیا تھا ،عدالت میں بتایا گیا کہ عاطف صدیقی اور محمد اشفاق کو سلیم اختر اور عاطف ندیم کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے ان دونوں کا ریمانڈ دیا جائے ۔

،عدالت نے عاطف صدیقی اور اور اشفا ق کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ دو ملزمان کو سلیم اور عاطف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔محکمہ صحت کے درگ انسپکٹر نے پولیس کے ساتھ گرین ٹاون میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات تیار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4