6سالہ بچے کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت آج ہوگی

6سالہ بچے کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں6سالہ بچے کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت آج 17مئی کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر اغواء ہونے والے بچے کے والد نے اپنا بیان قلمبند کرایاتھا جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی تھی ۔ چھ سالہ محمدحسنین کے اغواء میں ملوث ملزمان سرمد جاوید،سمیع اللہ شاہ زیب اور محمد نوید کوپچھلی سماعت پر جیل سے لاکرعدالت میں پیش کیا گیاتھا جہاں بچے کے والد محمد انیس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اغواء سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایاتھا ،بیان قلمبند کرواتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے سکول سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل پر اغوا ء کیا اور کار میں بٹھا کر فیصل آباد لے گئے اور بعد میں اس کو فون کیا اور اس سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کیاتھا،بعدازاں تاوان کی ادائیگی سے قبل ہی پولیس نے بچے کو فیصل آباد سے برآمد کر لیا تھا۔