وزیر اعظم کی تقریر سے شور مچانے والوں کے منہ بند ہوگئے، چودھری وسیم گجر

وزیر اعظم کی تقریر سے شور مچانے والوں کے منہ بند ہوگئے، چودھری وسیم گجر

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری وسیم گجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خطاب سے شور مچانے والوں کے منہ بند ہوگئے۔ وزیر اعظم نے اپنے سچ سے اپوزیشن کے جھوٹ کو ناک آؤٹ کردیا ۔ اپوزیشن والے سچے ہوتے تو پارلیمنٹ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تقریر کا جواب دیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی تقری کے بعد اپنے بیان میں کیا چوہدری وسیم نے مزید کہا کہ پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حالیہ تین سالہ دورِ حکومت میں ملکی معیشت کا پہیہ گھوما ہے جس کی بدولت وطن عزیز نے معاشی ترقی کے اہم سنگ میل کوکامیابی سے عبور کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بجلی کے درجنوں منصوبوں کی بنیادرکھی ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں شروع کئے گئے انفرسٹریکچر اور ٹرانسپورٹ کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت اور میرٹ بنیاد بنا کر215ارب روپے کی تاریخ سازبچت کی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

اس موقع پر چوہدری نعیم مناگجر، حاجی عبدالشکور منہاس، ملک لیاقت علوی، چوہدری ندیم احمد گجر (پراپرٹی ڈیلر) ،راجہ حسن اختر، رانا مشتاق احمد، میاں احسان الحق قادری، رانا ماسٹر رشید احمد، میاں رشید پہلوان، محمد اسلم انصاری، حاجی عبدالقدوس، چوہدری محسن گجر، رانا اسرار احمد، رانا عباس، چوہدری افتخار گجر، حاجی اکرم آرائیں، حاجی مصدق شہزاد گجر، پیر عبدالغفار نوشاہی قادری ، راشد گجر، احسان الحق بھولا پہلوان گجر اور گوہر نوید گجر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4