ملک میں جاری مہنگائی نے کاروباری سر گر میوں کو تباہ کر دیا ،مجاہد مقصود

ملک میں جاری مہنگائی نے کاروباری سر گر میوں کو تباہ کر دیا ،مجاہد مقصود

لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو دبٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی نے کاروباری سر گر میوں کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا ہے جبکہ حکو متی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی مارشل لاء لگا ہواہے جس کی وجہ سے توانائی کا بحران ، کاروبار کی بندش ، بیرونی طویل المدتی سرمایہ کاری میں کمی ، بیرونی ممالک میں پاکستان کا خراب تصور ، بنیادی سہولیات کا فقدان، لاء اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال ، جدید ٹیکنالوجی میں سست روی، برآمدات میں کمی اور جنریٹرز وغیرہ کی مد میں زرمبادلہ کا حد سے زیادہ باہر جاناسمجھ سے بالا ہے ۔انھوں نے کہاکہ مو جودہ حکو مت نے ٹیکسوں میں اضافہ اپنا شیوہ بنا رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں بے جا ان ڈائریکٹ ٹیکسزکی بھر مار وزارت خزانہ کا زمینی حقائق دیکھے بغیر IMF کی ڈکٹیشن پر عمل کیا جا تا ہے ۔

نھوں نے کہا کہ حکو مت مہنگائی کا قلع قمع کر نے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائے جبکہ کاروباری سر گر میوں کو بہتر بنانے کے لیے توانائی بحران کا خاتمہ اور تاجر طبقہ کو ریلیف دیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4