جمہوریت کو وزیراعظم کے درباریوں سے خطرہ ہے، فرخ جاوید

جمہوریت کو وزیراعظم کے درباریوں سے خطرہ ہے، فرخ جاوید
 جمہوریت کو وزیراعظم کے درباریوں سے خطرہ ہے، فرخ جاوید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جمہوریت کواپوزیشن سے نہیں وزیراعظم کے درباریوں سے زیادہ خطرہ ہیں ،قوم تجربہ کارٹیم کے وزیراعظم سے سوال پوچھ رہی ہے کہ پیسہ کیسے کمایا اورکس طرح باہربھیجا جس کا ابھی تک وزیراعظم صاحب نے صیح جواب نہیں دیااوروزیراعظم مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب نے اگرکوئی غلط کام نہیں کیا توڈرنے کے بجائے عمران خان کی طرح قوم سے سچ بولیں اوراپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں۔

کیونکہ اب قوم کومزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔

نہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوچکاہے اب انہیں گھرجانا ہوگا اورلوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -