پیرامیڈیکس کاپی آر ایس پی کے ورکرز کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

پیرامیڈیکس کاپی آر ایس پی کے ورکرز کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب رورل سپورٹ پروگرام (پی آر ایس پی) کے ملازمین کا اجلاس گزشتہ روز پیرامیڈیکس سٹاف لاہور محمد گلزار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں صوبائی چیرمین پنجاب پیرامیڈیکس الائنس ملک منیر احمد نے بھی شرکت کی۔مقررین نے پی آر ایس پی کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں ہونے والی حالیہ بھرتی کو فوری روکا جائے اور گزشتہ دس سالوں سے پی آر ایس پی کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔اگر حکومت پنجاب اور محکمہ صحت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو لاہور کی سڑکیں بے روزگار کئے جانیوالے ملازمین کا مستقل ٹھکانہ ہو گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیرمین ملک منیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پی آر ایس پی کے ملازمین کو ان کا بنادی حق دینے کلیدی کردار ادا کرئے۔

اگر حکومت پنجاب نے پی آر ایس پی کے ملازمین کے مطالبات پورے نہ کیے تو پیرامیڈیکس الائنس بھی احتجاج میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4