حکومت کواپوزیشن کے مطالبات تسلیم کر نا ہی پڑیں گے ،چودھری سرور

حکومت کواپوزیشن کے مطالبات تسلیم کر نا ہی پڑیں گے ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)رہنماء پی ٹی آئی چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آپشنز کم ہورہے ہیں انکو اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کر نا ہی پڑیگا ‘موجودہ حکمران ملک میں کر پشن اور بدعنوانی کے ’’بانی ‘‘ہیں اور حکمرانوں کے سوا ہر کوئی ملک سے بدعنوانی اور کر پشن جیسے کینسر کا خاتمہ چاہتا ہے ‘حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہر کوئی اپنے حق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے ہم پنجاب ٹیچرز یونین کے جائز مطالبات میں انکے ساتھ ہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور بدترین مہنگائی ہو رہی ہے ‘حکمرانوں کے بجلی کے منصوبے کاغذوں کے سواکہیں نظر نہیں آتے ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔ اتوار کے روز گفتگوسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنے ناکام پالیسوں کی وجہ سے تباہی کا شکار ہیں ۔

مزید :

علاقائی -