پی سی مہندرہ میں تقسیم سے پہلے سے آباد ہیں،مالکانہ حقوق دئیے جائیں،مکینوں کا مطالبہ

پی سی مہندرہ میں تقسیم سے پہلے سے آباد ہیں،مالکانہ حقوق دئیے جائیں،مکینوں کا ...

  

لاہور (پ ر) ہم پارٹیشن (Partition) کے وقت سے یہاں پر مقیم ہیں۔ کچی آبادی (پی سی مہندرہ) کو 1985ء میں جب میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان اور میاں محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، انہوں نے مالکانہ حقوق دئیے تھے اور یہ آبادی آج بھی میاں نواز شریف کی آبادی کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے پچھلی حکومت نے ہماری آبادی کو نظر انداز کیے رکھا اور پورے ملک میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے اور ہم بھی صبر سے اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ خدا میاں صاحب کو پھر موقع دے گا تو ہم میاں صاحب کے پاس جاکر اپنی آبادی کی رجسٹریاں لیں گے تو آج خدا کے فضل و کرم سے وہ وقت آگیا ہے اور ہمیں آپ سے جو امیدیں ہیں آپ اسے ضرور پورا کریں گے۔

مم، انشاء اللہ! 1985ء میں یہ جہگ سنٹرل گورنمنٹ کی تھی، جسے باقاعدہ طور پر پنجاب گورنمنت کو دے دیا گیا، پنجاب گورنمنٹ نے اسے ایل ڈی اے کو ٹرانسفر کیا اور ایل ڈی اے نے ہمیں مالکانہ حوق دے دئیے۔ 1991ء میں میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان نے خود موقع پر آکر اپنے دست مبارک سے مالکانہ حقوق کے کاغذات تقسیم کئے جس کی تصاویر اور اخبارات کی کٹنگ ساتھ لف ہے۔ ملک عبدالطالب جو قبضہ گروپ کا ہیڈ ہے اس نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور کچی آبادی کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا اور اس کے بعد خود ہی سٹے کے دوران سٹے کی خلاف ورزی کرتا رہا اور قانون کی دھجیاں بکھیرتا رہا، عدالت کو جعلی کاغذات کی فوٹو کاپیوں کے ذریعے گمراہ کرتا رہا۔ عدالت کے حکم کے باوجود اس نے اصل کاغذات پیش نہ کئے، اس شحص نے مختار عام کے ذریعے جن کے TO کا مالک بنا پھرتا ہے ان کا ہماری سے کوئی تعلق نہ ہے وہ علیحدہ ہیں اور ہماری آبادی علیحدہ ہے مگر جعلی سازی کے ذریعے اسے استعمال کر رہا ہے، ان کی جگہ (جو کہ نذیر اینڈ کمپنی کو فروخت کرچکا ہے) اور آبادی کی جگہ میں دیوار موجود ہے جو دونوں پراپرٹیوں کو علیحدہ علیحدہ ظاہر کرتی ہیں۔ میاں صاحب 24 سال انتظار کے بعد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ڈائریکٹر کچی آبادی اور تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کو دوبارہ دیکھیں اور کچی آبادی کے مکینوں کو ان کا حق دیا جائے۔ ہماری اس قبضہ گروپ سے جان چھڑائی جائے اور ہمارے سابقہ مالکانہ حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ خدا آپ کا اقبال بلند کرے اور آپ ہمیشہ پاکستان اور اس کی عوام کی خدمت کرتے رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -