3ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 2ارب 30کروڑ سے زائد کی منظوری

3ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 2ارب 30کروڑ سے زائد کی منظوری

لاہو ر ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے36 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر2 ارب 30کروڑ 41 لاکھ 77ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت گزشتہ روزچیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے36ویں اجلاس میں جن3ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں روڈ سیکٹر کی سکیم لاہور شہر میں رائیونڈ کے مقام پر ریلوے ٹریک کے اوپر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے، پل دری سنگی تا یو اے ای پیلس لمبائی 12 کلومیٹر پیلس روڈ (ترمیمی) کی کشادگی و بہتری کیلئے 93 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار روپے اور ہیلتھ سیکٹر کی سکیم بہاولپور میں بی وی ہسپتال میں آئی سی یو کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 31 کروڑ 91 لاکھ 19 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی