ہمیں یقین ہے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے :کمانڈر سدرن کمانڈ

ہمیں یقین ہے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے :کمانڈر سدرن کمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے این این) کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔یہ بات انہوں نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کے زیراہتمام ہفتہ اطفال کے سلسلے میں اختتامی تقریب سے خطاب میں کہی۔ان کا کہناتھا کہ قوموں پر اچھے اور برے وقت آتے ہیں، پاکستان جن مشکل حالات سے گزررہاہے وہ عارضی ہیں جہاں تک ہماری کوشش ہے ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔کمانڈرسدرن کمانڈکا یہ بھی کہناتھا کہ انصاف اور قربانی کے جذبے سے کام کریں گے تو ہمیں اندراورباہر کسی قسم کاخوف نہیں ہوناچاہئے،ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے۔تقریب سے چلڈرن اکیڈمی اور قلم قبیلہ کی سربراہ بیگم ثاقبہ رحیم الدین اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے۔

مزید :

علاقائی -