وزیراعظم اوران کی فیملی کیخلاف نیب میں تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

وزیراعظم اوران کی فیملی کیخلاف نیب میں تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے پانامالیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومتی خط کا جواب دیئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اوران کی فیملی کے خلاف نیب میں تحقیقات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامالیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے دیگر افراد کا نام بھی سامنے آیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لئے درخواست زیر سماعت ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے،پانامالیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام آنے سے ملک کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس معاملے کی نیب میں تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔

مزید : علاقائی