نجی ٹیکسٹائل مل کے 300 مزدوروں کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر تھانہ صدر شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو نوٹس

نجی ٹیکسٹائل مل کے 300 مزدوروں کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر تھانہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین ماہ سے تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے والے نجی ٹیکسٹائل مل کے 300 مزدوروں کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر تھانہ صدر شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی تودرخواست گزار مزدوروں کے وکیل طارق بشیر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نجی ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ نے 300مزدوروں کو تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے پر انتظامیہ نے مزدوروں کے خلاف تھانہ صدر شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرا دیا،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مزدوروں کے بچے فیس نہ دینے سے سکولوں سے اٹھا لئے گئے ہیں جبکہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی مگر الٹا پولیس مل انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کر رہی ہے ، عدالت نے مزدوروں کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر تھانہ صدر شیخوپورہ کے بایس ایچ او کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -