این اے113میں سڑکوں کی تعمیر، حکومتی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹادی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے113میں سڑکوں کی تعمیرسے متعلق حکومتی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹادی ہے ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ،عدالت کے روبرو رہنما پی ٹی آئی گوہر نوازسندھو نے موقف اختیار کیاکہ 1990ء سے لے کر آج تک ڈسکہ سے پسرو ر اور ڈسکہ سے مانگاپل تک سڑکوں کی تعمیر نہ ہوسکی ،لیگی ایم این اے من پسند علاقہ میں سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان مقامات پر سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایاکہ ڈسکہ سے پسرور اور ڈسکہ سے مانگا پل تک جلد ہی سڑکوں کی تعمیرشروع کی جائے گی، عدالت نے حکومتی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی ۔