ویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی،اثاثوں اورگوشواروں کی تفصیلات بحال نہ کرنے کا اقدام چیلنج

ویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی،اثاثوں اورگوشواروں کی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی،اثاثوں اورگوشواروں کی تفصیلات بحال نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یہ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاست دانوں کوفائدہ پہنچانے کے لئے ویب سائٹ سے ان کے کاغذات نامزدگی ،اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات غائب کردی ہیں جس سے اراکین پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچایا گیا، درخواست گزار کامزید کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اراکین اسمبلی سے متعلق تمام تر تفصیلات کو ویب سائٹ پر جزوی بحال کیا گیاجو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کرنے پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -