لاہور ریجن میں20 ہزارسے زائدگیس کنکشنوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری

لاہور ریجن میں20 ہزارسے زائدگیس کنکشنوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم محمود ضیاء احمد اور جی ایم سیلز سید جواد نسیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی چیف سیلز آفیسر عمران آصف کی نگرانی میں لاہور ریجن کے شعبہ سیلز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران20 ہزارسے زائد صارفین کو گیس کنکشنوں کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے ہیں، جو کہ لاہو رریجن کے شعبہ سیلز کا ایک ریکارڈ کارنامہ قرار دیا گیا ہے، سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے شعبہ سیلز کے سربراہ عمران آصف کے مطابق گزشتہ دو ماہ مارچ اور اپریل 2016میں گیس کنکشنوں کے ڈیمانڈ نوٹس حصول کے لئے رجوع کرنے والے 31534صارفین کے گھروں کا سروے کیا گیا ہے کہ جس میں سے 20ہزار 198صارفین کو گیس کنکشنوں کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے گئے ہیں، عمران آصف کے مطابق جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن محمود ضیاء احمد اور جی ایم سیلز سید جواد نسیم کے احکامات پر لاہور ریجن کے شعبہ سیلز مین صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کے حصول میں پیش آنے والی دشواریوں اور پیچیدگیو ں کو ختم کر دیا گیا ہے اور صارفین کی جانب سے لاہور ریجن کے ریجنل دفتر گلبرگ اور دو ایریا دفاتر ملتان روڈ اور ہربنس پورہ میں ڈیمانڈ نوٹس کیلئے رجوع کرنے پر ان کے گھروں کا 24گھنٹے کے اندر سروے کرنے کا حکم دے رکھا گیا ہے اور سروے کی رپورٹ آنے پر اگلے 36گھنٹے کے اندر ڈیمانڈ نوٹس صارفین کے گھروں پر یو ایم ایس کر دیا جاتا ہے۔ جس کے باعث صارفین کا دفاتر میں کئی کئی روز چکر لگانے کا سلسلہ ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ڈپٹی چیف سیلز آفیسر لاہور ریجن عمران آصف کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 20ہزار سے زائد صارفین کو گیس کنکشنوں کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ جس کو جی ایم لاہور ریجن محمود ضیاء احمد اور جی ایم سیلز سوئی گیس کمپنی سید جواد نسیم نے زبردست سراہا ہے اور دونوں جی ایم صاحبان نے ان کی ٹیم میں شامل افسران پیر محمد سہیل، شیخ نوید ظفر، محمد عتیق،نوید قریشی، شاہد بشارت، محسن علی اور رانا ساجد علی سمیت دیگر ملازمین کی بہتر کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -