ڈبل شاہ سیکنڈل: سوا تین کروڑ روپے نکلوانے والے ملزم کے خلاف ریفرنس دائر

ڈبل شاہ سیکنڈل: سوا تین کروڑ روپے نکلوانے والے ملزم کے خلاف ریفرنس دائر

لاہور(خبرنگار) نیب پنجاب نے ڈبل شاہ سیکنڈل میں سوا تین کروڑ روپے جعلی طریقہ سے ہتھیانے کے الزام میں ایک معروف قانون دان ڈاکٹر باسط کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے باقاعدہ ایک ریفرنس تیار کر کے گزشتہ روز نیب کی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہانزیب چٹھہ کے مطابق معروف قانون دان ڈاکٹر باسط پر ڈبل شاہ اکاؤنٹ سے جعلی طریقہ سے سوا تین کروڑ روپے نکلوانے کا الزام ہے جو کہ تحقیقات کے دوران باقاعدہ الزام ثابت ہو گیا ہے جس پر ڈاکٹر باسط کے خلاف ریفرنس تیار کر کے نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک ملزم ڈاکٹر تفویض امین جو کہ اپنے آپ کو نیب اور ایف آئی اے کا اعلیٰ افسر ظاہر کر کے سادہ لوح افراد سے لوٹ مار کرتا تھا ۔ ڈاکٹر تفویض امین کے خلاف بھی تحقیقات مکمل کر کے باقاعدہ ریفرنس تیار کر کے نیب کی عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر