سعودی حکومت کا پہلی دفعہ عمرہ شوال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کا پہلی دفعہ عمرہ شوال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پہلی دفعہ رمضان کے بعد بھی عمرہ ہو سکے گا نئے سعودی وزیر حج نے خالی حرمین شریفین کے مزے لوٹنے کے خواہش مند افراد کی موجیں کرا دیں عمرہ زائرین کو 15ذو العقدہ تک واپس آنا ہو گا عمرہ سیزن 1437ملکی تاریخ کا لمبا ترین سیزن بن گیا رمضان اور اس کے بعد عمرہ پر کوٹہ نہیں ہو گا عمرہ ایجنٹوں کی بھی بہاریں اور ائیرلائنز بھی خوش ،معلوم ہوا ہے اس سال عمرہ سیزن 30رمضان کو مکمل نہیں ہو گا سعودی حکومت نے پہلی دفعہ رمضان عمرہ شوال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اب عمرہ سیزن 1437،30رمضان کی بجائے 15ذو العقدہ کو اختتام پذیرہو گا پاکستانی عمرہ زائرین کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وہ چھوٹی عید کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کریں کیونکہ ان دنوں میں حرم،مکہ طواف کے لیے خالی ہوتا ہے سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی اس خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے عمرہ سیزن بڑھا دیا ہے لیکن ساتھ شرط عائد کر دی ہے 15ذو العقدہ تک عمرہ زائرین کو وطن واپس آنا ہو گا کیونکہ اس وقت حاجیوں کی سعودیہ آمد زورو شور سے شروع ہو چکی ہوتی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر