امتحانی ڈیوٹیوں سے انکار کرنیوالے 14اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور( خبرنگار) محکمہ تعلیم نے امتحانی فرائض سے انکار کرنے والے 14کالج ٹیچر ز کی خلاف محکمانہ انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز کو احکاما ت جاری کر دئیے۔جن میں ،ڈاکٹرمحمد شعیب‘ سینئر انسٹرکٹر اور مسٹر سرفراز علی خاں ‘ گورنمنٹ کالج کامرس ‘ لاہور مسٹر محمد سعید اور مسٹر سردار محمد ‘ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ‘ مسٹر ظہیر عباس ‘مسٹر ظفر عباس اور مسٹر یاسر عثمانی گورنمنٹ کالج کامرس ‘ لاہور مسٹر عابد علی ‘ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ مسٹر اہتشام علی اور مسٹر خادم حسین ‘ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور جبکہ مسٹر ارشد علی مسٹر قرار علی بخاری اور مسٹر عابد حسین ‘ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ ‘ لاہور کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ڈائریکٹر کالجز کو لکھا گیا ہے ۔سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امتحانی فرائض میں غفلت برتنے پر کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی امتحانی نظام کی شفافیت کو نقصان پہنچانے دیا جائیگاَ ۔دریں اثناء لاہور بورڈ انٹر میڈیٹ کے زیر اہتمام جاری انٹر میڈیٹ پارٹ II-سالانہ امتحانات 2016ء کے دوران اب تک 60امیدواروں کو خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے (نقل مارنے )پر کیسز بنائے گئے ہیں۔لاہور بورڈ ے زیر اہتمام گزشتہ روز پرچہ ریاضی اور بیالو جی تمام امتحانی مراکز منعقد ہو ا ،پرچہ شروع ہو نے سے پہلے تمام امیدواران کی جامع تلاشی یقینی بنایا گیا اور کسی بھی امیدوار اور امتحانی عملہ کو امتحانی سنٹر مو بائل فون لے جانے کیلئے اجازت نہ تھی اب تک دوران امتحان 55امیدواران پر ناجائز ذرائع جبکہ 05امیدواران پر تلبیس شخصی کے کیس بنائے جا چکے ہیں امیدوارن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں اپنی مو جودگی کو پرچہ شروع ہو نے سے 15منٹ پہلے یقینی بنائیں اور اپنے ساتھ موبائل فون نہ لائیں بصورت دیگر اپنے نقصان خود ذمہ دار ہو نگے۔