افتخار چوہدری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

افتخار چوہدری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

اسلام آباد( اے این این )سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔افتخار محمد چوہدری نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی اور وزیراعظم نوازشریف کا خطاب سنا ۔افتخار محمد چوہدری نے درخواست کی تھی کہ انہیں تین افراد کے لئے پاس جاری کیے جائیں تاہم انہیں صرف ایک پاس ملا تھا، ان کے ساتھ جانیوالے شیخ احسن الدین کو مہمانوں کی گیلری میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

مزید : صفحہ اول