دبئی میں آصف ہاشمی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سابق سربراہ متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو دبئی پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا تھا جنہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔