وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس پاناما لیکس بارے پالیسی بیان پر مشاورت

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس پاناما لیکس بارے پالیسی بیان پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں پاناما لیکس پر پالیسی بیان پر مشاورت ،اجلاس کے شرکا نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء قانونی اور آئینی مشیروں نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیراطلاعات پرویز رشید،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ماہرقانون زاہد حامد،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے شرکت کی۔اجلاس میں اپوزیشن کے سوالات اورجوابات کا قانونی جائزہ اورپانامالیکس پر پالیسی بیان بیان کی تیاری پر غور کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے اجلاس کا اپوزیشن کے 7سوالات سے کوئی کوئی تعلق نہیں،اسمبلی میں ان سوالات کا جواب نہیں دیا جائیگا

مزید :

صفحہ اول -