کرپشن اور کرپٹ قیادت پاکستان کیلئے بھارت کے ایٹم بم سے زیادہ خطر ناک ہے :سراج الحق

کرپشن اور کرپٹ قیادت پاکستان کیلئے بھارت کے ایٹم بم سے زیادہ خطر ناک ہے :سراج ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے لیکن اسمبلی میںآنے ، تقریر کرنے اور صفائی پیش کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔حساب کتاب دینے اور غیر جانبدار کمیشن بنانے سے مسئلہ حل ہوگا ۔ چیف جسٹس کے سربراہی میں کمیشن کا قیام ناگزیر ہے ۔حکومت اور اپوزیشن متفقہ ٹی او آرز لائے اور ٹی او آرز پر حکومت خود پہل کرے ۔ان تمام لوگوں کا محاسبہ ہوجن کے نام پانامہ لیکس میںآئے ہیں ۔جماعت اسلامی ملک سے کرپشن اور کرپٹ سسٹم کا خاتمہ چاہتی ہے ۔کرپشن اور کرپٹ قیادت پاکستان کیلئے بھارت کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے یہ وہ کرپٹ قیادت ہے جن کا قبلہ مکہ کے بجائے امریکہ ہے ۔ کرپٹ نظام کی وجہ سے پاکستان بنگلہ دیش بنا مشرقی پاکستان ختم ہوا اورانہی کرپٹ قیادت کی وجہ سے آج پاکستان کے جغرافیہ اور نظریہ کو بھی خطرہ ہے۔پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ابھی یا کبھی نہیں کے فارمولے کے تحت متحد ہوجائے ۔اگر ہم نے ان کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کیا تویہ پاکستانی رائیل فیمیلیز اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل کے خاندان پاکستان کوغلام بنالیں گے ۔ وہ جامعہ اشرفیہ پشاور میں ختم القرآن شریف اور دستار بندی کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -