جعفر آباد ،ڈی پی او جہانزیب کا کڑنے اپنے دفتر میں خود کشی کر لی

جعفر آباد ،ڈی پی او جہانزیب کا کڑنے اپنے دفتر میں خود کشی کر لی

جعفر آباد( اے این این ) ڈی پی او جہانزیب کاکڑ نے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او جعفر آباد ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ اپنے آفس میں گئے اور ملازم کو بلا کر کہا کہ اس وقت کسی سے ملاقات نہیں کر سکتا لہذا کسی بھی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے، تھوڑی ہی دیر بعد اندر سے گولی کی آواز سنائی دی اور جب دروازہ کھولا گیا تو ڈی پی او جہانزیب کاکڑ کی خون آلود لاش پڑی تھی۔پولیس حکام نے جہانزیب کاکڑ کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول