مہمانوں کی گیلری کا پاس نہ ملنے پر نعیم الحق سپیکر کے گارڈ سے الجھ پڑے

مہمانوں کی گیلری کا پاس نہ ملنے پر نعیم الحق سپیکر کے گارڈ سے الجھ پڑے

  

اسلام آباد( اے این این )قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کی گیلری کا پاس نہ ملنے پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سپیکر کے گارڈ سے الجھ پڑے ۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ پارٹی ترجمان نعیم الحق نے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے جو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر وزیراعظم کا خطاب سننے کے خواہشمند تھے تاہم انہیں اسمبلی انتظامیہ کی طرف سے پاس جاری نہیں کیا گیا جس پر انہیں مہمانوں کی گیلری میں جانے کی اجازت نہ ملی جس پر نعیم الحق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں گئے ، تاہم انہیں وہاں بھی داخلے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ گارڈ سے الجھ پڑے اور کافی دیر تک بحث و مباحثہ چلتا رہا ۔بعد میں انہیں اجازت دیدی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -