انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ، اسحاق ڈار

انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے آئینی ترامیم پر نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ایک دو روز میں آئینی ترامیم کے ڈرافٹ کو ایوان میں پیش کردینگے ۔ الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے حوالے سے تمام فیصلے ہوچکے ہیں آج منگل کو الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے حوالے سے آئینی ترامیم کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ پیر کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اسحاق ڈار نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ایک دو روز میں آئینی ترامیم کے ڈرافٹ کو ایوان میں پیش کردینگے الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے لئے تمام فیصلے ہوچکے ہیں کچھ سیاسی جماعتوں نے قیادت سے مشورے کیلئے وقت مانگا ہے منگل کو الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کو حتمی شکل دے دی جائے گی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان ، عارف علوی اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

صفحہ اول -