غربت کے باعث جناح ہسپتال کینسر وارڈ کے ملازم نے خود کشی کر لی

غربت کے باعث جناح ہسپتال کینسر وارڈ کے ملازم نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے ) جناح ہسپتال کینسر وارڈ کے ملازم نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دوران ڈیوٹی ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق ہر بنس پو ر ہ کا ر ہا ئشی26سا لہ شہبازجو جناح ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ملازم تھا۔ پو لیس کے مطا بق شہباز کچھ عرصہ سے گھریلو حالات کی وجہ سے تنگ تھا جس کے باعث اس نے گزشتہ روز ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلا نگ لگا دی اورشد ید زخمی ہو گیا ۔ شہباز کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔اطلاع ملنے پر شہباز کے ورثا ہسپتال پہنچ گئے۔ شہبا ز کے ورثا کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی میٹرو پْل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن لوگوں کے سمجھانے پر وہ پْل سے نیچے اْتر آیا تھا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح ر ہے گزشتہ ما ہ بھی د ہنی مر یض خاتون نے بھی ہسپتا ل کی چھت سے گو د کر اپنی جا ن دے دی تھی ۔

مزید :

علاقائی -