جیل وارڈرز کی پروموشن،رشوت ایسی لعنت کو ختم کیا جائے،ڈی آئی جی

جیل وارڈرز کی پروموشن،رشوت ایسی لعنت کو ختم کیا جائے،ڈی آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آ ئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں نئے پروموٹ ہونے والے چیف وارڈرز کوبیجز لگاتے ہو ئے ہدایات جاریکر تے ہو ئے کہا کہ رشوت جیسی لانت کو ختم کیا جائے تا کہ قیدیوں اور حوالاتیوں کے ملاقات کے لئے آ نے والے لواحقین کو بھی سکون مل سکے جو روزانہ جیلوں میں ہزاروں روپیہ رشوت دے رہے ہیں ملاقات کے لئے انکا کہنا ہے کے جو اپنی ڈیوٹی اچھی طرح سر انجام نہ دے گا اس کو محکمے میں رہنے کی کو ئی صورت نہ ہے ، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور شہرام توقیر نے بھی شرکت کی۔ پروموٹ ہونے والے ملازمین میں یوسف، فلک شیر، عارف، اﷲیار، نذیر، ارشد، محمدیحیےٰ، اشرف، شفیق، عبدالجیل، ارشد، تجمل اور عاشق شامل ہیں۔ پروموشن پانے والے چیف وارڈرز میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

مزید : علاقائی