فیکٹر ی ایریا ، تیز رفتا ر کا ر نے کم سن بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا

فیکٹر ی ایریا ، تیز رفتا ر کا ر نے کم سن بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے ) فیکٹر ی ایریا کے علا قے میں تیز رفتا ر کا ر نے 4سا لہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوا لے کرکے کا ر سوار کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کو ڑے پنڈ کے قریب تیزرفتار نا معلو م کار نے عتیق الر حمن کی 4سا لہ بیٹی نو رفا طمہ گھر کے با ہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتا ر نے اس کو کچل دیا جو مو قع پر ہی ہلا ک ہو گئی ۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کر دی ، شیر خوار بچی کی لا ش گھر پہنچی تو اس کی والد ہ پر سکتہ طا ری ہو گیا اور وہ بے ہو ش ہو گئی ۔جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولیس نے بچی کے والد عتیق الر حمن کی درخو است پر نامعلوم کارڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -