غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اسلحہ پکڑنے کے بعد یہ سراغ لگایا جائے کہ یہ اسلحہ کہاں سے آیا ہے اور کون منگواتا ہے ۔
منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ مافیا پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کیا جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔رمضان المبارک کی آمد سے پہلے تمام مسالک کے علماء کرام سے ملاقات کی جائے اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی علماء کرام سے ہر مسئلہ پر مشورہ لے کر فرائض سرانجام دیے جائیں۔بنکوں اور مارکیٹوں میں شاپس اینڈ سکیورٹی آرڈنینس کے تحت سختی سے عمل درآمد کیا جائے اورجن بنکوں کی انتظامیہ وارننگ دینے کے باوجودحفاظتی انتظامات مکمل نہیں کرتے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔تمام حساس مقامات کا خود دورہ کریں اور سکیورٹی آڈٹ کے مطابق سکیورٹی چیک کی جائے ۔