مزنگ جیولر شاپ میں تجوری کو پگھلا کر ایک کروڑ مالیت کا سونا چور ی کر لیا گیا

مزنگ جیولر شاپ میں تجوری کو پگھلا کر ایک کروڑ مالیت کا سونا چور ی کر لیا گیا
 مزنگ جیولر شاپ میں تجوری کو پگھلا کر ایک کروڑ مالیت کا سونا چور ی کر لیا گیا

  

 لا ہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مزنگ بازارمیں چورصراف کی دکان کی دیوار توڑ کر ایک کروڑ کا سونا لے اْڑے۔چوروں نے تجوری کوگیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔واقع کی اطلا ع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر سیکورٹی گار ڈ کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کرد ی ہے ۔ مقامی تا جرو ں نے علاقے میں چوری کی بڑھتی ہو ئی واردتو ں پر پو لیس کے احتجا ج بھی کیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ مزنگ کے علاقے مین بازار مزنگ میں عثمان جیولرز کا چوروں نے اتوار کی رات صفایا کردیا ، چور پوری پلاننگ کے ساتھ ملحقہ دکان امین گارمنٹس کے تالے توڑ کراندرداخل ہوئے اوردیوار توڑ کرعثمان جیولرز میں گھس گئے ،چور اپنے ساتھ گیس کٹر بھی لائے تھے جس سے انہوں نے تجوری کاٹی اور ایک کروڑ مالیت کا دوسو تولے سونا اور 30 ہزار کے بانڈز بھی لیکر چلتے بنے۔ڈی ایس پی لٹن روڈ اشرف چدھڑکا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں،جلد ہی چوروں کو گرفتارکرلیا جائے گا۔پولیس نے دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ چوری کے وقت ڈیوٹی کرنے والے سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہربنس پو رہ میں شبیر کی کریانہ شاپ سے دوڈاکو ڈیڑھ لاکھ اور نولکھا میں ٹیلی فون کی فرنچائز سے دوڈاکو 85ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ شادباغ مین رضوان سے سوا چار لاکھ،گوالمنڈی میں راحت سے 90ہزار،اقبال ٹاؤن میں ابرار کی بہن سے پانچ ہزار اور اے ٹی ایم کارڈچھین لیا ۔ گلشن اقبال میں فہد سے ایک لاکھ 20ہزارلیاقت آباد میں سلمان سے ایک لاکھ نقدی اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ بادامی باغ سے احسان،سول لائن میں سفیان، مغل پو رہ میں نعمان، ملت پارک میں حفیظ،فیصل ٹاؤن میں حسین اور نشتر کالونی میں محمد علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی