دو انتہائی مطلوب قاتل انٹرپول کے ذریعے ابو ظہبی سے گرفتار

دو انتہائی مطلوب قاتل انٹرپول کے ذریعے ابو ظہبی سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے ) پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب قتل کے 2 ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست پر صوبائی وزارت داخلہ نے قتل کے الزام میں انتہائی مطلوب 2 ملزمان محمد علی نواز اور عمیر نواز کی گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جس پر وفاقی حکومت نے دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے اور پھر انٹرپول نے دونوں ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔انٹرپول نے دونوں ملزمان کو دبئی سے اسلام آباد کے لئے روانہ کیا جہاں امیگریشن حکام نے انھیں گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ پنجاب پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان پر 21 اکتوبر 2014 کو راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور یونین کونسل ناظم حاجی طاہر خان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -