کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی، 6ملزمان گرفتار

کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی، 6ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیاہے۔ لیاری سے دو ملزمان جبکہ ایف سی ایریا سے سیاسی جماعت کا کارکن پکڑا گیا۔ الفلاح اور پی آئی بی سے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔لیاری کے علاقے سنگولین اور وچھانی محلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عزیر عرف چھتری اور عیری عرف سندھی عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے۔ ادھر الفلاح اور پی آئی بی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ درخشاں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔