جنرل راحیل شریف کی چین کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

جنرل راحیل شریف کی چین کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے آرمی چیف کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی دونوں ممالک کے عسکری تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کے لئے دفاعی ٹیکنالوجی ، انٹیلی جنس معلومات کے موثر تبادلے سمیت خطے کی سیکورٹی و طاقت کے توازن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر آرمی چیف کو چین کی مسلح افواج کے سربراہ اور سیاسی قیادت نے استقبال کیا آرمی چیف کو چین کے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف بھی پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی چین کی سیاسی قیادت کے علاوہ چین کے مسلح افواج کے سربراہ سے اہم ملاقاتیں ہوئی جس میں پاک چین کے عسکری تعلقات کو مزید بہتر بناین پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے درپیش سیکورٹی کی صورت حال اور سی پیک کو محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آرمی چیف کا چینی آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مسلح افواج کی تربیتی میدان میں تعاون بڑھانے سمیت دفاعی ٹیکنالوجی انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے سمیت خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جنرل راحیل شریف