جی ٹی روڈ،مسہ کسوال تیز رفتار وین درخت سے جاٹکرائی،7افرادجاں بحق

جی ٹی روڈ،مسہ کسوال تیز رفتار وین درخت سے جاٹکرائی،7افرادجاں بحق

  

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)جی ٹی روڈ پر مسہ کسوال کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ تیز رفتار وین درخت سے جاٹکرائی، سات افراد جاں بحق تیرہ شدیدزخمی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شیخ قاسم پولیس نفری اور ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مسافر وین کی باڈی کاٹ کر متاثرہ مسافروں کو نکالا گیا تفصیلات کے مطابق دولت نگر سے راولپنڈی جانے والی بدقسمت وین مسہ کسوال کے قریب گاڑی کی شافٹ ٹوٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہر کر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں وین میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ایک شدید زخمی راولپنڈی جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -