مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان سے غربت کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اقبال ظفر جھگڑا

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان سے غربت کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اقبال ظفر ...

  

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا یہ کہ جنوبی اضلاع معدنی وسائل سے مالا مال خطہ ہونے کے باوجود پسماندگی کی حدوں کو چھو رہا ہے ملک کا 78 فیصد تیل و گیس اس خطہ سے حاصل کیا جا رہا ہے مگر ان ضلاع کے عوام کو وہ حقوق نہیں دیئے گئے جو حالات کا تقاضا تھا آئل ریفائنری کے قیام اور سی پیک منصوبہ کے تحت یہاں موٹر وے بنا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اس خطے کی تعلیمی ترقی کے لیے حکومت اپنی جملہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوھاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک محمد اسد کی رہائش گاہ پر منعقد ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکران‘ علاقہ مشران کے علاوہ سابق گورنر مہتاب احمد خان عباسی‘ سابق ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ‘ پی ایس ٹو گورنر خادم یوسف زئی‘ مسلم لیگ ن صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک‘ ضلعی صدر شیر احمد خان بنگش‘ ضلع ناظم مولانا نیاز محمد اور تحصیل ناظم ملک تیمور خنا بھی موجود تھے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور نہ معدنی وسائل میں کسی سے پیچھے ہیں مستقبل کی اس دولت اور سوچ کو مدنظر رکھ کر قائداعظم نے پاکستان کے قیام کو عملی جامہ پہنایا انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح آئی ڈی پیز کی واپسی اور دوسری ترجیح تعلیم کی ترقی ہے کوھاٹ یونیورسٹی سمیت صوبہ کی تمام تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کوھاٹ پنڈی ریل کی بحالی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انگریز نے پنڈی کوھاٹ اور ٹل سے لائن بچھا کر اس ضلع کے عوام کو ریل کی سہولت فراہم کی مگر ہم نے اس ریل کو ہی بند کر دیا جو نہایت تعجب خیز امر ہے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ اس خطہ کے عوام کی تقدیر بلدنے کا ایک تحفہ ہے اس کے خلاف پیدا کی جانے والی غلط فہمیاں قابل افسوس ہیں جبکہ اے پی سی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام تحفظات دور کرا دی ہیں کہ حکومت قوم ملک اور عوام کے مفادات کو ترجیح دینے میں انتہائی مخلص ہے انہوں نے کہا کہ گیس سے محروم علاقوں کو ان کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تقریب سے سابق گورنر مہتاب احمد خان عباسی‘ ملک محمد اسد‘ رحمت سلام خٹک اور سابق وفاقی وزیر عباس خان آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -