پمزمیں دوران علاج میل نرس کی بدخلاقی کا نشانہ بننے والی مریضہ انتقال کرگئی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)میں دوران علاج میل نرس کی بد اخلاقی کا نشانہ بننے والی مریضہ دوماہ بعد انتقال کرگئی ہیں جس کی تصدیق متاثرہ فیملی نے بھی کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے کے شروع میں بدخلاقی کانشانہ بننے والی صوابی کی معذور لڑکی وینٹی لیٹر پر دوماہ زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر انتقال کرگئی ٗپمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے موقف اپنایاکہ مریضہ کے انتقال کا زیادتی سے تعلق نہیں ٗ اس کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیاتھا تاہم بداخلاقی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ٗ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے لواحقین میڈیا پر آنے سے پہلے ہی گریز کررہے تھے تاہم اب انتقال کے بعد بات کرنے سے انکاری ہیں ۔