ڈیرہ میں بجلی ناروا لوڈشیڈنگ ،باشندے بلبلا اٹھے ،1 جاں بحق

ڈیرہ میں بجلی ناروا لوڈشیڈنگ ،باشندے بلبلا اٹھے ،1 جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گرمی اورحبس کے باوجودپیسکوکی سولہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی ٹرپنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی‘شوبراہ چوک پرواناکامریض گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگیا‘سڑکیں سنسان۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سخت گرمی اورحبس کے باوجودپیسکوکی طرف سے سولہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی باربارٹرپنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔جن اوقات میں بجلی آتی ہے اسی اوقات میں بجلی کی باربارٹرپنگ سے لوگوں کابجلی سے چلنے والاسامان ناکارہ ہوکررہ گیاہے۔جسکی وجہ سے لوگوں میں پینے کاپانی ناپیدہے۔نمازیوں کوسخت تکلیف کاسامناہے جبکہ عورتیں اوربچے گرمی سے بلبلارہے ہیں۔شوبراہ چوک پرواناسے پشاورجانیوالامریض گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگیاجسکوواپس ایمبولینس میں واناروانہ کردیاگیا۔شدیدگرمی سے ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمختلف علاقوں کی سڑکیں سنسان پڑی رہیں۔لوگوں نے زیادہ تروقت گھروں میں گزارا۔

مزید : پشاورصفحہ اول