کرپشن بہت بڑاچیلنج ہے ٗ کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر نا ہوگا ٗ شاہ محمود قریشی

کرپشن بہت بڑاچیلنج ہے ٗ کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر نا ہوگا ٗ شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں کرپشن بہت بڑاچیلنج ہے، ملک سے کرپٹ عناصرکاخاتمہ کرناہوگا ٗگینگ آف فورکی سنی گئی تواللہ ہی حافظ ہے ٗپاماما لیکس کی تحقیقات کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہونیکااعتراف کرلیا ٗحکومت کوپہلے ہی کہاتھاکہ ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم ناکام ہوگی،حکومت پہلے ہماری بات سن لیتی تواسے سبکی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر ہونے والے اجلاس اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی تو بہت اچھا ہو گا اور اگر صرف گینگ آف ’’فور ‘‘کی سنی گئی تو پر اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کرپشن نے ملک کو برباد کررہا ہے۔کرپشن کو عالمی کانفرنس میں دہشت گردی کے برابر تول دیا گیا ہے ۔پاکستان بیک وقت کرپشن اور دہشت گردی دونوں سے نبردآزما ہے۔