عمران خان اوران کی تمام اے ٹی ایمزکا احتساب ہوگا،آصف کرمانی

عمران خان اوران کی تمام اے ٹی ایمزکا احتساب ہوگا،آصف کرمانی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امورآصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اوران کی تمام اے ٹی ایمزکا احتساب ہوگا،وزیراعظم کیلئے گڑھاکھودنیوالے خوداس میں گرگئے ہیں۔آزاد کشمیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ پانامادستاویزات میں وزیر اعظم نوازشریف کانام نہیں ہے، نوازشریف کی سیاست عوامی خدمت سے سرشارہے۔انہوں نے کہا کہ کسی گواہی کی ضرورت نہیں،عمران خان نے خود اعتراف جرم کرلیا، عمران خان نے ورلڈ کپ سے کتنی کمائی کی جوختم نہیں ہورہی، وزیراعظم کیلئے گڑھاکھودنیوالے خوداس میں گرگئے ہیں۔

آصف کرمانی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر