سید تراب شاہ ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر منتخب

سید تراب شاہ ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی فار پبلک ریلیشن کے چیئرمین شجاعت علی بیگ نے سید تراب شاہ کو اسٹینڈنگ کمیٹی فار پبلک ریلیشن کا ممبر منتخب کرلیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین شجاعت علی بیگ ، سید تراب شاہ، ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر خالد تواب، نائب صدر ذوالفقار شیخ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر اورسینئر نائب صدر اے کے میمن ، مبشر میر، سید ابن حسن، وجاہت، وحیدجمال، کامران جاوید، عزیز شمسی، گورجے اور دیگر نے شرکت کی۔