پی اے سی کا ٹھٹھہ کے مالی حسابات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

پی اے سی کا ٹھٹھہ کے مالی حسابات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )کا اجلاس چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں پیر کو منعقد ہوا ۔کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے مالی سال 2011-12کے مالی حسابات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ ٹھٹھہ کی ضلعی حکومت کو2010-11میں ملنے والے چھ کروڑروپے کا تاحال آڈٹ نہیں ہوسکاہے ۔سلیم رضا جلبانی نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ 15روز کے اندر مکمل ریکارڈ کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے ۔اجلاس میں پی اے سی کے رکن سید سردار شاہ نے انکشاف کیا کہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے دور میں ضلعی حکومتوں کو ایک ارب روپے دیئے گئے تھے ،جن کا کوئی حساب موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کا آڈٹ ہوسکا ہے ۔پی اے سی کے ارکان نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں بڑے پیمانے پرمالی بے ضابطگیاں ہوئیں جوپی اے سی سے چھپائی جارہی ہیں۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس نے آڈیٹرزکے احتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔