کراچی ،شاہ نیدرلینڈ کی 49ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

کراچی ،شاہ نیدرلینڈ کی 49ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ نیدر لینڈ کی 49ویں سالگرہ دنیابھر کی طرح کراچی میں بھی جمعرات کی شب بڑے جوش وخروش سے منائی گئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بزنس مین‘ سفارتکار اور معززئین سمیت سیاستدانوں بشمول اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے شرکت کی‘ پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر محترمہ جینٹ سیپن اور اعزازی قونصل جنرل طارق خان نے اپنی اہلیہ عدیلہ طارق خان کے ہمراہ مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیدرلینڈ کی سفیر نے بتایا کہ شاہ کی سالگرہ 27مئی کو ہوتی ہے مگر کچھ وجوہات کے باعث سالگرہ کا جشن پہلے شروع ہوگیا۔ ہمیں کراچی آنے سے پیار ہے یہ ایک حیران کن اور متحرک شہر ہے۔ ہم یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔ مزید براں نیدر لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا سفارتی رابطہ کراچی سے ہوا۔ دوسری بات یہ ہے کہ بہت سی ڈچ کمپنیاں بشمول فلپس‘ یونی لیور اور شیل وغیرہ طویل عرصے سے کراچی میں کامیابی سے کام کررہی ہیں۔ پولیٹکل اور شپنگ یہاں ہمارے کارگو کی بہت بڑی تعداد ہینڈلنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم حیثیت اختیارکرگیاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے مضبوط سماجی اور اقتصادی رشتے موجود ہیں۔ نیندر لینڈ اور پاکستان بہت سے شعبوں بالخصوص انرجی‘ فوڈ اور ایگریکلچر میں تعاون اور اشتراک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ دونوں ممالک کے سائنسدان آلو کی ٹرانسپلانٹیشن پر کام کررہے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے لوگوں کیلئے ایک اچھی خبر ہوگی۔ ڈچ سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پریس کی آزادی اور خواتین کے حقوق کی کسی بھی تحریک کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں نیدر لینڈ کے سابق سفیر جو گلگت بلتستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہوگئے تھے وہ اب صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثاراحمدکھوڑو نے کہا کہ ہم نیدرلینڈ سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں اور ڈچ مہارت بالخصوص پن چکی اور زراعت میں ان کے تجربے سے استعفادہ چاہتے ہیں۔