کراچی کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

  

کرچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں،کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونیوالوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب بھینس کالونی روڈ پر نجی کمپنی کے قریب دو افراد کی لاشیں ملیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 22سالہ اسلم اور 40سالہ غلام محمدکے نام سے ہوئی ہیں، دونوں افراد کود کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقوعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگ رہاہے، پولیس حکام مطابق مقتولین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اور پیشے سے دونوں مزدور تھے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر جناح اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کام کے لئے کراچی آئے تھے،مقتولین کے پاس موبائل فونز ، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی سامان موجود ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگارہا ہے،دونوں افراد کو 2 گولیاں ماری گئی ہیں،دونوں افراد فیکٹری کے ملازمین ہیں اور بھاڑے میں رہائش پزیر تھے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے،مقتولین کے اہلخانہ کے بیانات قلم بند کیے جائیں گئے،اہلخانہ سے ملنے کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے۔ادھرپیرکی علی الصبح ہاکس بے کے علاقے منجھار گوٹھ سمندر سے ایک شخص کی پانی میں ڈوبی ہوئی ایک روز پرانی لاش ملی ہے۔لاش کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی متوفی آگرہ تاج کا لونی کا رہائشی تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -