، مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت عوامی بجٹ پیش کر ے،راجا حسن اختر

، مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت عوامی بجٹ پیش کر ے،راجا حسن اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں آزاد گروپ کے چیئر مین راجا حسن اختر نے کہاہے کہ وفاقی حکو مت آئندہ مالی سال کا بجٹ برائے 2016-17ملکی حالات اور مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے فرینڈلی پیش کر ے ۔موجو دہ حکو مت کی مثبت معاشی پالیسیوں سے جہاں ملکی انڈسٹر یز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے وہاں صنعتکاروں کو ریلیف ملنے سے ملکی و غیر ملکی سر مایہ کاری بھی بڑھی ہے ۔حکو مت وقت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں پر فکسڈ کر ے۔علاوہ ازیں ریونیو میں اضافہ کر نے کے لیے ایکسپورٹ پالیسی میں مزید نر می کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز "پاکستان بجٹ تجاویز"میں کیا ۔راجا حسن اختر نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکو مت وقت سے بہت سی تو قعات وابستہ ہیں ۔ملکی معیشت کو سمبھا لا دینے کے لیے اولین تر جیح بجلی بحران پر قابو پانا ہے ۔توانائی بحران کو ختم کرنے کے لیے چھوٹے ڈیموں کی فوری تعمیر کا اعلان کیا جائے۔ سرکاری محکموں میں بجلی کا استعمال کم کرایا جائے۔ کم قیمت بجلی کے پیداواری منصوبوں کی شاٹ ٹرم اور لونگ ٹرم حکمت عملی بنائی جائے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ حکو مت اگر پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں تین ماہ تک فکسڈ کر دے تو اس سے انڈسٹری کو فائد ہ ہو گا کیو نکہ ماہانہ قیمتوں میں ردو بدل ہو نے سے جہاں اشیاء کی قیمتیں بڑھتی ہیں وہیں گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکوم ت تجارتی خسارے کو کم کر نے کے لیے ایکسپورٹرز کو ریلیف دے اور برآمدات میں کھڑی رکاوٹوں کو ہٹایا جائے تاکہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں ملکی زراعت کو تباہی کی جانب بڑھنے سے روکے اور فصلوں میں زہریلی زرعی ادویات کی استعمال پر پابندی عائد کر ے کیو نکہ زرعی ادویات کے اثرات انسانی جسم پر منفی اثرات مر تب کر رہے ہیں اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ جس کے سد باب کے لیے لائحہ عمل بنا نا چائیے ۔ راجا حسن اختر نے کہا کہ موجودہ حکو مت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آپٹما ، شو گر انڈسٹری ، سیمنٹ انڈسٹری سمیت دیگر صنعتوں کو ریلیف دینے سے ملکی معیشت تر قی کی پٹری پر رواں ہو چکی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کاروباری اور عام شہری کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام دوست پیش کر ے ۔
راجا حسن اختر