کراچی ،اسداللہ بھٹو نے صحافی بابو اقبال کی عیادت کی

کراچی ،اسداللہ بھٹو نے صحافی بابو اقبال کی عیادت کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹوایڈووکیٹ نے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج لاڑکانہ پریس کلب کے صدر وسینئر صحافی بابو اقبال کی عیادت اور انکی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی،سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ بابو اقبال گذشتہ دنوں گلشن قبال میں ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکووں سے مزاحمت کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر